ورلڈکپ: 102 رنز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ گرگئی، 21 اوورز مکمل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت بنگال ٹائیگرز کی چار وکٹیں گرچکی ہیں۔

بنگلادیش کے اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا، جب کہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں