امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا اور اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اتحادی عراقی ملیشیا نے شام میں امریکی اڈے پر ڈرون اور عراق میں الاسد اڈے پر مارٹر سے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن عراق کے بعد ترکی پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر امریکا اور شام میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔
ادھر ترکی کے شہر ادانا میں اسرائیل مخالف مظاہرین کی امریکی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کرکے روک دیا۔