آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران پرانے اعداد وشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر تے ہوئے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا۔
آئی ایم ایف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری ، بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ دینے کا مطالبہ کیا جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کر لیں گے۔