منگل کو نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے نگران وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا۔