روضہ رسولؐ کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کر گئے

روضہ رسول ؐ کے خادم شیخ عبدہ علی ادریس انتقال کرگئے ہیں۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق شیخ عبدہ علی ادریس حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔

شیخ عبدہ علی ادریس مسجد نبویؐ کو کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنے کی بھی ذمہ داری اٹھائے ہوئے تھے۔

روضہ رسولؐ کے خادم شیخ عبدہ علی کی نماز جنازہ مسجد نبویؐ میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں