توہین الیکشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم پھر مؤخر کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کر دی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے، مجھے فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے۔ درخواست میں میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔