انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد آج سستا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر4 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر279 روپے31 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز ڈالر مہنگا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 109پوائنٹس کااضافہ
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی سے حکومت کا قرض 346 ارب روپے کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 64 ہزار 842 ارب روپے رہا جوگئے برس دسمبر سے 346 ارب روپے کم ہے۔