پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو 7 ماہ قید کی سزا

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا سنادی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانےکی سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پرتحریری اجازت لینا ضروری ہے لیکن شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سےاجازت نہیں لی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کی لہٰذا ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں