سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے۔ کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں عزم استحکام پر سیاست کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی۔
منشیات کی روک تھام، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے مؤثر قانون سازی ہو گی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے۔