پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن زبردست تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر 79 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد اب آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاجائے گا، اسی وجہ سے 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر 79 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 190 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔