محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اورشمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیزبارش ہونے کی بھی تو قع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔