اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی ، نواز ، زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں ، فواد چوہدری
واضح رہے کہ 11 جولائی کو سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔