ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ تین دنوں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان، الرٹ جاری

: این ڈی ایم اے نے آئندہ 3 دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 3 دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اورلاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 دنوں میں پنجاب میں فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور جب کہ سندھ میں کراچی، میرپورخاص، سکھر، حیدر آباد، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر میں بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں