قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ، بل کی حمایت میں 8 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے جبکہ شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، بعد ازاں کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں