وفاقی کابینہ کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا جزوی طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ واشگاف الفاظ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطینیوں کی آزادی کے خواب کو مزید جلا بخشے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اگلے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 8 اراکین کی اکثریت سے منظور کیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے اور شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں