امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں، بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کی صورتحال پر برطانیہ کی جانب سے اظہار تشویش کیا گیا ہے۔