بھاری بھرکم بجلی بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔

تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند ہیں اور ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بھی بند رکھے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے۔

لاہور کی تاجر تنظیمیں ہڑتال کے معاملے پر 2 دھڑوں میں بٹ گئی ہیں، ایک دھڑا ہڑتال کا حامی ہے جبکہ دوسرا گروپ ہڑتال کا مخالف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں