وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سا ئزنگ کی تجاویز کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاذ شروع کیا گیا ہے، ان وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کیلئے سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔