وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 21روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کےبعد زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہیں اورکمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس7 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر آگیا ہے جب کہ ایک سال قبل ایک ڈالر 299 روپے 51 پیسے کا تھا۔