عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کا الیکشن لڑنے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی، اس پر تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز نے دستخط کیے ہیں۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں بھی اس ایوان میں قرارداد منظور کی جائے۔ عمران خان بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں