راولپنڈی: ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و جذبے سے آج منایا جا رہا ہے۔ جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس کے علاوہ شہدا کے مزارات پر تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔