پاکستان میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال برآمدات میں اضافہ کے محرکات کا پتا لگا لیا گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ایکسپورٹرز کیلئے ڈالرز منتقلی کی نئی پالیسی متعارف کروادی، نئی پالیسی میں ایکسپورٹرز اب 50 فیصد سرمایہ ڈالرز سے روپے میں منتقل کراسکیں گے۔
ذرائع وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام بھی ایکسپورٹرز کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا، اس سے قبل پہلے ایکسپورٹرز کو اپنے منافع کی 65 فیصد رقم تبدیل کرنے کی پابندی تھی۔