اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 461 پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہو گئی اور ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔