آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ملائیشین وزیر اعظم کی ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹیجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان، ملائشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار اور دہشتگردی سےجنگ میں بھی پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی سے جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر آرمی چیف نے ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔