شیر افضل مروت نے دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کی ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کی ذمہ داری بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ڈال دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیش کش سے آگاہ کیا مگر وہ سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے، علی امین گنڈاپور تو 26 نمبر چورنگی سے بھی آگے نہیں جانا چاہتے تھے، وہ پریشان تھے، ڈی چوک نہیں جانا چاہتے تھے، علی امین گنڈاپور دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی گئے، مگر ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کا مجھے علم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں