پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277 روپے98 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔