انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔

عدالت نے دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں، درخواست گزار قیوم خان،محمود اختر نقوی اور میاں شبیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
تینوں درخواست گزاروں نے 2024ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں