اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی۔ شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی وجہ سے پالیسی ریٹ کم ہوا۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے لیکن چیلنجز موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں