رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا، آج رات مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ،علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔