پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا۔

خلیفہ ایوارڈ کی تقریب ابوظبی کے امارات پیلس ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے حصہ لیا جب کہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ڈاکٹر غلام سرور مرخند نے کھجور اور زرعی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے جب کہ انہیں ’بااثر شخصیت‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر انہیں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں