امریکی صدر کا بیان پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ اب پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیوں کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشتگردی کے خلاف قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں