جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ گئی۔
ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ 4 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔
لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام اسپورٹس کے فوکل پرسن اولمپیئن خواجہ جنید، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔