شرح سود 12 فیصد پر برقرار،اسٹیٹ بینک کا مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا اظہار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ کھانے پینے کی اشیا، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، بڑھتی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ آیا، معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی جب کہ جنوری 2025 میں جاری کھاتہ اعشاریہ 4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں