اینٹی کرپشن پنجاب نے وزارت ترقی و منصوبہ بندی پنجاب کی جانب سے کرپشن کی شکایات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز کو گرفتارکرلیا۔
اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز نے ترقیاتی اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر رشوت وصول کی،لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجوداسکیمیں نہ آنے پر رقم دینے والا وزارت پہنچ گیا۔