اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلا کے درمیان تکرار

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان اور وکلا کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر تکرار ہو گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان اور وکلا میں تکرار ہوئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملاقات کرے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ ہر بندہ صرف ملاقات کے لیے جیل آتا ہے لیکن ہم اپنے بھائی کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ جبکہ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں