گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز ریکارڈ ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز ریکارڈ ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کو گزشتہ ہفتے معاشی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری میں 31 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ اور اس سال 36 ارب ڈالر ترسیلات زر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 52 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ اور اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز بھی ریکارڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرینگ شروع کر دی ہے۔ اور ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کیا ہے۔ جبکہ اب تک 6 شوگر ملز کو سیل کیا جا چکا ہے۔ جن پر ساڑھے 12 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں