متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج طلب، نگران وزیراعظم اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع

متحدہ اپوزیشن کا آج اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام اور سیاسی صورتحال پر فیصلے کیے جائینگے۔

رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس آج 2:30 بجے طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں ایم کیو ایم، جمہوری وطن پارٹی اور باپ پارٹی بھی شرکت کرینگی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق مشاورت ہوگی۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ اپوزیشن کے خلاف ہوا تو نگران وزیراعظم کون ہوگا اجلاس مشاورت ہوگی اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں ائندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں