اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے، پنجاب اسمبلی سیل

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس نے تنازع کی شکل اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج طلب کیے جانے والہ اجلاس کا کوئی نوٹفیکشن نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اجلاس کا آفیشل لیٹر جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلے جاری کیا جانے والا آڈر ہی رہے گا۔

اس معاملے پر پرویز الٰہی اور ان کا گروپ 16 اپریل گزیڈٹ نوٹفیکشن کے مطابق اجلاس کروانے پر بضد ہیں اور مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قواعد کے مطابق اجلاس کروانے کے پابند ہیں۔
اس صورتحال کی پیش نظر اسپیکر چوہدری پرویز الٰٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سیکورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی ہدایت کی روشنی میں میڈیا اسمبلی کے اندر نہیں جاسکتا ہے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس اورووٹنگ آج ہی ہوگی جس کے لئے پنجاب اسمبلی کاعملہ تعاون نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گزیڈٹ نوٹفکییشن جاری نہ ہو تو آج اجلاس نہیں ہوگا اور اسمبلی عملہ احکامات پرعملدرآمد کا پابند ہے تاہم احکامات پرعمل نہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں