جاتے جاتے نااہل عمران نے معیشت پر خطرناک حملہ کیا ہے، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جاتے جاتے نااہل عمران نے معیشت پر خطرناک حملہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جاتے جاتے نااہل عمران نے معیشت پر خطرناک حملہ کیا ہے، آئی ایم ایف سے امپورٹڈ گورنرسٹیٹ بنک نے شرح سُود میں ڈھائی فی صد اضافہ کر دیا جبکہ ڈالر180 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کی تدفین کی جائے، پاکستان کو 3 اپریل کی اپوزیشن پر نہ لے جایا گیا تو یہ آئینی روگردانی ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہآئینی فریم ورک سے باہر کچھ بھی قبول ہے نہ منظور ہے، آئین پاکستان واضح کر چکا کہ انتخابات کا فیصلہ کب کون کیسے کریگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی روپیہ کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا اور انٹر بینک میں ڈالرایک دن 2 روپے 5 پیسے مہنگا یوکر 188 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔
ملک کی بدترین سیاسی صورتحال نے معیشت کا بٹھا بٹھا دیا۔ ایک روز میں انٹر بینک میں ڈالر تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر 2 روپے 87 پیسے اضافے کے بعد 189 روپے بلند پر ٹریڈ ہوا جب کہ اختتام پر ڈالر 2 روپے 5 پیسے اضافے کے بعد 188 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ٹریڈنگ کے دوران 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے اضافے سے 190 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 324 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 786 ہر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو بری صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں