لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا تھا کہ عالمی سازش کے خلاف کمیشن تشکیل دے دیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کمیشن کی سربراہی کریں گے، کمیشن تحقیقات کرے گا سازش کہاں سے بنی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کمشین کی سربراہی کرنے سے معذرت کی ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کو مراسلے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں