اپوزیشن نے کہا ہے کہ سپیکر کے پاس ووٹنگ کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں، حکومت کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں بچا۔
اپوزیشن لیڈر چیمبر میں پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی، باپ، ایم کیو ایم، جے یو آئی کے پارلیمانی رہنما شریک ہیں۔ پارلیمانی لیڈرز نے ایوان میں اپنائی جانیوالی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ووٹنگ نہ کرانے پر اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی، عدالتی حکم پر آج ووٹنگ کرانی پڑے گی، مل کر آگے بڑھیں گے، قوم کو مشکلات سے نکالیں گے۔