خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان شور شرابے کے بعد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی صوبائی وزیر انور زیب کے ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان خیبرپختونخوا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگہت اورکزئی صوبائی وزیر انور زیب کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران بےہوش ہوگئیں۔
دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جبکہ حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں امریکا کا جو یار ہے غدارہے اورامپوپورٹیڈ حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

بعدازاں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں