آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے پولیس کی حراست میں شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔
شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی ابتدائی انکوائری رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ میں شہباز گل کے تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی یا ذہنی ٹارچر کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔
آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ایک ’شو‘ لگایا۔
پولیس رپورٹ کے ساتھ شہباز گل کا قلمبند کیا گیا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز گل نے اپنے بیان میں گرفتاری کے روز برہنہ کر کے تشدد کا الزام دہرایا تھا۔