پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے کھلنے لگے ہیں اور اس میں پڑوسی ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان مخالف ٹوئٹر مہم میں پڑوسی ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ٹوئٹر سیکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی حکومت کا ایجنٹ پے رول پر رکھنے پر مجبورکیا۔ ٹوئٹر سیکیورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس یوزر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے اور ٹوئٹر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ ہندوستان کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا موقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور کونٹینٹ میں ملوث ہے۔
ٹوئٹر سیکیورٹی چیف کے انکشافات اور انتظامیہ کی غفلت کو عالمی میڈیا نے دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا کہ پاکستان میں بھی اداروں کیخلاف مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے اور اگر امریکا اسے قومی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اقدامات کرنا ہونگے۔