ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز نے کپتان بابر اعظم کو ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔
بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد دبئی میں کی گئی پریس کانفرنس میں محمد نواز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جب بیٹنگ پر جا رہا تھا تو کپتان نے کہا تھا کہ لیگ اسپنر کو تیز کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ بھی کافی کلوز رہا، ہمارا فوکس جیت پر ہے، ہم اسی پر عمل کرتے رہیں گے، میں نے سوچا ہوا تھا جو بال ملے گی اسے ہٹ کروں گا، پریشر میں کھیلنے سے مجھے بہت فائدہ ہواہے، محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے۔
قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ بولنگ کے دوران کوشش کرتا ہوں کہ شروع کے اوور میں گیند کو ٹرن کروں اور لائن اور لینتھ پر گیند کروں۔
محمد نواز نے پلیئر آف دی میچ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ٹوئٹ میں لکھا کہ انھیں ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔