وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ایک ریلیف کیمپ میں قائم اسکول کے بچے کے لیے تالیاں بھی بجوائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔
وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران ایک بچے سے قومی ترانہ بھی سنایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے خود بھی تالیاں بجائیں اور وہاں موجود دیگر افراد سے بھی بچے کے لیے تالیاں بجانے کا کہا۔
یاد رہے کہ صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا روز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تباہ شدہ اسکول بھی تعمیر کر کے دے گی۔