افغان دارالحکومت کابل میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر ہوا، مسجد کے قریب ہی واقع ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چودہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 4 افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے جان کی بازی ہار چکے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، وزیر اکبر خان کا علاقہ گرین زون کہلاتا ہے اور وہاں غیر ملکی سفارتخانے واقع ہیں۔