کراچی میں ڈینگی کیسز بے قابو ہوگئے جس کے باعث ستمبر کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2021 کے مقابلے میں اس سال ڈینگی کیسز 400 فیصد بڑھ گئے ہیں جس میں رواں سال ستمبر میں کراچی میں 60 ہزار 273 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جب کہ 36 اموات ہوئیں۔
گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں 403 افراد ڈینگی وائرس سے بیمار ہوئے تھے اور گزشتہ پورے سال میں 28 افراد وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔
ستمبر 2020 میں کراچی میں صرف 299 افراد متاثر ہوئے تھے اور سال 2020 میں ڈینگی سے 3 افراد کا انتقال ہواتھا۔