صدر مملکت عارف علوی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5بجے ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز کیلئےصدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ پانچواں خطاب ہو گا۔
صدر کے خطاب سے موجودہ اسمبلی کے اخری پارلیمانی سال کا اغاز ہو گا، تاہم موجودہ اسمبلی سے صدر مملکت کا یہ آخری خطاب ہو گا، جس میں صدر مملکت پارلیمنٹ کو اگلے پارلیمانی سال کے لئے رہنمائی فراہم کریں گے۔
صدر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ملک کے 9ویں صدر ہوں گے ، اس سے قبل 8سابق صدور نے 27بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔
آصف زرداری اب تک واحد صدر ہیں، جنھوں نے سب سے زیادہ 6 بار خطاب کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر گورنرز ،وزرائے اعلیٰ ، آزاد کشمیر صدر ،وزیراعظم ،مسلح افواج سربراہان ،سفرا کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔