رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے جن کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔
رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔
اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔
رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔